LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جلد ختم کرائی جائے، ایف پی سی سی آئی کی حکومت سے اپیل

Web Desk

14 December 2025

ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جلد ختم کرائے تاکہ ملکی تجارت پر اس کے منفی اثرات کم سے کم ہوں۔

رہنما ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور کاروباری حلقے پریشان ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما نے بتایا کہ 15 دسمبر کی شام وزیر مواصلات سے مذاکرات کا اجلاس ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے خود رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومتی کمیٹی میں سیکریٹری مواصلات، بلال کیانی، آئی جی موٹروے اور ممبر کسٹمز شامل ہیں، اور حکومت کے ساتھ زوم پر مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ہڑتال جلد ختم نہ ہوئی تو سپلائی چین اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں، جس سے ملکی معیشت پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔