گوگل نے جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کا فیچر پہلی بار متعارف کرادیا
Web Desk
18 January 2026
گوگل نے اپنی اہم اپ ڈیٹ کے ذریعے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین اپنی مرضی سے نیا ایڈریس منتخب کر سکیں گے۔
اس جدید اپ ڈیٹ کے تحت صارفین سروس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ جدید اے آئی خصوصیات کے تحت لائی گئی ہے، جس میں تصاویر اور جی میل سمیت گوگل کی تمام سروسز میں جیمنائی اے آئی کا مکمل انضمام شامل ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کے مطابق صارفین ہر 12 ماہ میں ایک بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے، اور انہیں زیادہ سے زیادہ تین تبدیلیوں کی اجازت ہوگی۔
سائبرسیکیوریٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کی ڈیجیٹل شناخت کو نئی جہت دینے اور آن لائن حفاظت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ نئے ای میل ایڈریس پر سوئچ کرنے سے غیر متعلقہ پیغامات، مارکیٹنگ ڈیٹا بیس اور پرانے ایڈریس سے جڑے ممکنہ ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
صارفین سابقہ ایڈریس کو محدود خدمات تک استعمال کرتے ہوئے آنے والے پیغامات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کر سکتے ہیں۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے، لہٰذا اگر ابھی یہ آپ کے اکاؤنٹ میں دستیاب نہیں، تو مستقبل قریب میں یہ قابل رسائی ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
8 November 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے
8 November 2026
امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 November 2026