ایران امریکا کشیدگی کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
Web Desk
15 July 2026
امریکا کی جانب سے ایران کی تمام اہم بندرگاہوں پر دوبارہ بحری ناکہ بندی نافذ کیے جانے اور اس کے ردعمل میں ایران کی طرف سے خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی حالات اور کشیدگی کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات نے توانائی کی عالمی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
حالیہ کاروباری سیشن کے دوران برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں 1.46 ڈالرز یعنی 1.72 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد اس کی قیمت 86.19 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 1.11 ڈالرز یعنی 1.4 فیصد اضافے کے بعد 80.40 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
توانائی کے امور کے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے راستے “آبنائے ہرمز” کی بندش کے خطرات اور خطے میں مسلسل بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال نے خریداروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ سپلائی میں ممکنہ تعطل کے اسی خوف نے خام تیل کی قیمتوں کو تیزی سے اوپر دھکیل دیا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026