امریکا کے اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد کو تیار
Web Desk
20 March 2026
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون اور مدد کا پیغام جاری کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دھمکیوں، بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملے، اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوششیں فوری طور پر بند کرے۔ رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں حصہ ڈالنے کی آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔یہ مشترکہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے نیٹو ممالک کی جانب سے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے میں واشنگٹن کی مدد سے انکار کو احمقانہ قرار دیا تھا۔ جاپان کے علاوہ تمام دستخط کنندگان نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران تمام بنیادی شہری انفراسٹرکچر، بشمول تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملے فوری طور پر بند کرے کیونکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی مداخلت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ کسی قسم کا جنگی مشن نہیں ہے۔دوسری جانب، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IOM) کا تین روزہ اجلاس ختم ہوا، جس میں سربراہ وکٹر جمنیز فرنانڈیز نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جائیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے فریم ورک تیار کیا جا سکے۔
فرنانڈیز نے کہا کہ خطے کا کوئی ملک مذاکرات سے باہر نہیں ہوگا اور پورے خطے کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ محفوظ حل تلاش کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026