LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

دبئی: گلوبل ہیلتھ کیئر اینڈ ویلنس ایوارڈز کی شاندار تقریب، ڈاکٹرز کو اعزازات سے نوازا گیا

Web Desk

1 September 2026

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں تاریخی کوئین الزبتھ ٹو (Queen Elizabeth 2) کروز شپ پر ’گلوبل ہیلتھ کیئر اینڈ ویلنس ایوارڈز 2026‘ کی پروقار اور پرتعیش تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور صحت و فلاح کے شعبے سے وابستہ نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران ہیلتھ کیئر، ویلنس اور انسانی خدمت کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پیشہ ور افراد کو بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ ایوارڈز میں خصوصاً متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طبی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، جسے پاکستانی پروفیشنلز کی عالمی سطح پر پذیرائی کا اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے روحِ رواں اور آرگنائزر ڈاکٹر سید ایچ اے جوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ایوارڈز کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور انسانی خدمت کرنے والے افراد کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب کے انتظامی امور فیصل امین کی نگرانی میں انجام دیے گئے، جبکہ معروف اماراتی بزنس لیڈر اور سابق پولیس افسر میجر عمر المزروئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں احمد صالح اور ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے بھی بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کر کے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔