عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
Web Desk
20 July 2026
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3% سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 2.75 ڈالرز یعنی 3.12% اضافے کے ساتھ 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 2.56 ڈالرز یعنی 3.10% بڑھ کر 85.05 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی تقریباً 20% ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے، اور موجودہ کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتِ حال مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
24 November 2026
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار
24 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
24 November 2026