LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

کوہستان: گلگت سے پنڈی جانے والی کار کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

Web Desk

2 June 2026

گلگت سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر کار کو لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں موجود چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور ملک کے دیگر علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کی باقاعدہ شناخت کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ ان کے لواحقین کو فوری مطلع کیا جا سکےُ۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تھا، جنہوں نے فوری طور پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کار کا رجسٹریشن نمبر AFB 324 بتایا گیا ہے۔مقامی پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یا اس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی تھی۔