گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو کرانے کا اعلان
Web Desk
16 October 2026
گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں طویل عرصے سے زیرِ التواء بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے بعد الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مجموعی طور پر چار مراحل میں مکمل ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے مطابق، انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ 5 دسمبر کو منعقد ہوگا، جس کے تحت گلگت، سکردو اور چلاس کے شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات ہوں گے۔ تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق میونسپل کارپوریشن گلگت میں جنرل نشستیں 42، سکردو میں 21 جبکہ چلاس میں 13 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے گلگت میں 7، سکردو میں 4 اور چلاس میں 2 مخصوص نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ تینوں شہروں میں غیر مسلموں، نوجوانوں اور خصوصی افراد کے لیے بھی ایک ایک مخصوص نشست رکھی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی اور سیکورٹی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مرحلہ وار شیڈول کے تحت باقی اضلاع کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
16 October 2026
سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
16 October 2026