LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا؛ 2 اگست کو پولنگ ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے شیڈول جاری کر دیا

Web Desk

3 June 2026

گلگت: گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے خطے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے تاریخی شیڈول پر باقاعدہ دستخط کر کے اسے جاری کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق، گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ رواں سال 2 اگست کو سجے گا، جہاں عوام اپنے مقامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ خطے میں پورے 22 سال کے طویل عرصے کے بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل شیڈول کے مطابق، انتخابی مراحل کی تفصیلات درج ذیل ہیں انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز 6 جون سے ہوگا جب ریٹرننگ افسران (ROs) باضابطہ طور پر پبلک نوٹسز جاری کریں گے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے 9 جون سے 15 جون تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جس کے دوران کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ہونے والے ان انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جا رہی ہیں تاکہ انتخابی عمل کو شفاف، آزادانہ اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جا سکے۔