جی بی اے 15 دیامر میں ری پولنگ کے نتائج جاری، آئی پی پی کے محمد دلپذیر کامیاب
Web Desk
12 July 2026
گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 15 (GBA-15) دیامر میں سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر ہونے والی ری پولنگ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار محمد دلپذیر شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
عدالتی حکم پر حلقے کے ‘تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن’ پر دوبارہ پولنگ کا عمل ہنگامی طور پر سرانجام دیا گیا، جہاں محمد دلپذیر نے مزید 114 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ مجموعی طور پر 6 ہزار 33 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محمد دلپذیر کی کامیابی کا باقاعدہ فارم 49 (Form 49) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی ولی الرحمٰن 4,639 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بشیر احمد مجموعی طور پر 4,109 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئے۔
محمد دلپذیر کی اس اہم فتح کے ساتھ ہی گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کی نشستوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہے۔ اس نئی سیاسی صورتحال کے بعد آئی پی پی گلگت بلتستان اسمبلی کی تیسری بڑی پارلیمانی جماعت بننے کے ساتھ ساتھ وہاں کی حکومت میں ایک مضبوط اتحادی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔ دوسری جانب، صدر استحکامِ پاکستان پارٹی نے محمد دلپذیر کو جی بی اے 15 سے تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ری پولنگ کے یہ نتائج خطے میں آئی پی پی کی مقبولیت اور اس پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026