LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کیلئے جامع سیکیورٹی منصوبہ تیار، وزیراعظم مطمئن

Web Desk

31 May 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جمہوری اقدار کے تحفظ اور انتخابی عمل کی شفافیت کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے امور اور عید الاضحیٰ کے موقع پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حساس مقامات کی نگرانی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکیورٹی منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور انتخابی عمل کو منظم بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ عوامی تحفظ اور قومی استحکام کیلئے اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے مؤثر انعقاد کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پُرامن انداز میں مکمل ہوگا۔