گلگت بلتستان میں انتخابی میدان گرم، 24 نشستوں پر پولنگ جاری
Web Desk
7 June 2026
گلگت بلتستان میں اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور خطے کا سیاسی مستقبل آج کے ووٹ سے طے ہوگا۔
انتخابات کے لیے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ووٹ ڈالنے کے آغاز سے قبل ہی عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا اور شہری بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 349 کو حساس اور 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، مسلم لیگ ن کے 22، استحکام پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علماء اسلام کے 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح ایم ڈبلیو ایم کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6، 6 امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
چند اہم حلقوں میں سخت مقابلے کی توقع ہے، جن میں گلگت کے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، جبکہ دیامر، غذر اور استور کے حلقے بھی خاص اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026