گلگت بلتستان کی 24 میں سے17 سیٹوں کے انتخابی نتائج مکمل: پیپلز پارٹی 9 ، آزاد امیدوار 5 ، ن لیگ 2 پر کامیاب
Web Desk
7 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 24 میں سے 17 نشستوں کے مکمل نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ 5 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کے حصے میں آئی ہے۔
انتخابات کے دوران گلگت بلتستان بھر میں ووٹرز کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں مقابلے انتہائی دلچسپ رہے۔
حلقہ وار نتائج
جی بی اے 1 گلگت 1:
پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10 ہزار 594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 2 گلگت 2:
91 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4 ہزار 129 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2 ہزار 695 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 3 گلگت 3:
آزاد امیدوار سید سہیل عباس 7 ہزار 877 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7 ہزار 361 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 4 نگر 1:
پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7 ہزار 654 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6 ہزار 597 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 5 نگر 2:
پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد 2 ہزار 705 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ریاض اکبر 2 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 6 ہنزہ:
آزاد امیدوار نیک نام کریم 6 ہزار 360 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 5 ہزار 381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 7 اسکردو 1:
پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4 ہزار 337 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3 ہزار 891 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 8 اسکردو 2:
مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 10 ہزار 474 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10 ہزار 118 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 9 اسکردو 3:
پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6 ہزار 314 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 10 اسکردو 4:
پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 6 ہزار 582 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے وزیر محمد خان 4 ہزار 667 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 11 کھرمنگ:
پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 5 ہزار 944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سید محسن رضوی 4 ہزار 589 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 12 شگر:
پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12 ہزار 944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 8 ہزار 682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 13 استور 1:
غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4 ہزار 368 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ خورشید 4 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 14 استور 2:
مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4 ہزار 300 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3 ہزار 865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 15 دیامر 1:
آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1 ہزار 426 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 16 دیامر 2:
استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1 ہزار 302 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد انور 1 ہزار 69 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔
جی بی اے 17 دیامر 3:
پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2 ہزار 244 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رحمت خالق 1 ہزار 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 18 دیامر 4:
مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمن 5 ہزار 527 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 5 ہزار 59 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 19 غذر 1:
پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 9 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 8 ہزار 210 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 20 غذر 2:
آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2 ہزار 827 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2 ہزار 713 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 21 غذر 3:
آزاد امیدوار امان علی 9 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 6 ہزار 643 ووٹ حاصل کر سکے۔
جی بی اے 22 گھانچے 1:
مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9 ہزار 308 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 23 گھانچے 2:
آزاد امیدوار انور علی 12 ہزار 117 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 4 ہزار 119 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 24 گھانچے 3:
آزاد امیدوار اسد شفیق 8 ہزار 92 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5 ہزار 72 ووٹ حاصل کر سکے۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی کارکردگی بھی نمایاں رہی ہے۔ باقی نشستوں کے نتائج آنے کے بعد حکومت سازی کی تصویر مزید واضح ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی
13 July 2026
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی
13 July 2026
او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر
13 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
13 July 2026
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی
13 July 2026
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے
13 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم
13 July 2026
یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی
13 July 2026