گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت سازی کا امکان، پاور شیئرنگ فارمولا طے
Web Desk
8 June 2026
گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بعد حکومت سازی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پی ڈی ایم طرز پر ممکنہ اتحاد پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت خطے میں مشترکہ حکومت تشکیل دی جائے گی۔
مجوزہ فارمولے کے مطابق وزیراعلیٰ کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ گورنر مسلم لیگ (ن) سے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے طے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان بجٹ اور دیگر اہم امور پر بھی بڑی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ آئندہ حکومت سازی کے عمل میں پیش رفت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026
ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی
26 August 2026