غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک
Web Desk
7 September 2026
غزہ کی پٹی کے علاقے زیتون میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبی 100 فلسطینیوں کی میتیں اور باقیات نکالنے کے بعد ان کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر کے انہیں الاحلی (المعمدانی) قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ برآمد کی جانے والی ان میتوں میں 70 سے زائد بچے بھی شامل ہیں جنہیں تقریباً ڈھائی سے تین سال بعد ملبے سے نکالا جا سکا۔ اس دلاویز اور انتہائی غمگین تقریبِ جنازہ میں متاثرہ خاندانوں، ہزاروں عام شہریوں، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ میتوں کو فلسطینی پرچم میں لپیٹ کر تباہ شدہ عمارتوں کے قریب رکھا گیا تھا جہاں لواحقین نے اپنے پیاروں کو آخری الوداع کہا۔
نمازِ جنازہ سے قبل غزہ سول ڈیفنس اور لاپتہ افراد کی کمیٹی کے نمائندوں نے تعزیتی خطابات میں دنیا کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاری مشینری اور وسائل کی شدید عدم دستیابی کے باوجود امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے شہدا کو نکالنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشنز کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت اب تک ملبے تلے سے سینکڑوں لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، تاہم غزہ بھر میں اب بھی 8 سے 9 ہزار کے قریب فلسطینیوں کی میتیں مختلف مقامات پر تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے بین الاقوامی امداد اور مشینری کی اشد ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
7 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر
7 September 2026
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان
7 September 2026
جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی
7 September 2026
میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک
7 September 2026
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026