7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
Web Desk
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، قومی غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتا ہے۔ 1965ء کی جنگ ہو یا تاریخ کا کوئی بھی کٹھن امتحان، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ 1965ء میں ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر تباہ کن حملے میں بھارتی ایئر فورس کے متعدد طیارے زمین پر ہی تباہ کر دیے گئے، جبکہ سرگودھا کے محاذ پر اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے محض ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی یہ شجاعت و مہارت تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔ جرأت، حکمتِ عملی اور اعلیٰ تربیت کی یہ روایت آج بھی اسی جذبے کے ساتھ برقرار ہے۔ 2025ء کے معرکے میں بھی پاک فضائیہ نے روایتی حریف بھارت کو 0-6 سے تاریخی اور ذلت آمیز شکست دے کر دنیا پر واضح کر دیا کہ جنگ کا میدان ہو یا دفاعِ وطن، فتح ہمیشہ فولادی عزم کی ہوتی ہے۔ پاک فضائیہ کے یہ جری شاہین ہر دور میں قوم کا غرور اور فتح و کامرانی کا نشان ثابت ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026