LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

غزہ میں امن کے لیے پیس بورڈ کاکوئی متبادل نہیں، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج برے ہوں گے، امریکی صدر

Web Desk

19 February 2026

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ غزہ میں امن کےلیے غزہ پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں۔ اس معاملے مٰں  اقوام متحدہ بھی بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرےگی۔واشنگٹن میں غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہاکہ کہ غزہ کی تعمیر نو اور استحکام کے لیے ممالک اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، غزہ کی تعمیر نو کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد دیے جا چکے ہیں جبکہ  امریکا 10 ارب ڈالر دےگا، فیفا غزہ میں منصوبوں کے لیے 75ملین ڈالر جمع کرنے میں مددے کرےگا

صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ ایسا غزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر مناسب طریقے سے حکومت ہو، یہ نہیں سوچیں کہ جنگ کے لیے فوج بھیجنی ضروری ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار چھوڑ دےگی، غزہ اب مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہےگا۔امریکی صدر نے کہاکہ  غزہ کےلیے  اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی، غزہ کے لیے اقوام متحدہ امدادی دفتر 2 ارب ڈالر جمع کر رہا ہے، چین اور روس بھی اس میں شامل ہوں گے۔

امریکی صدرنے کہاکہ دنیا میں امن سے زیادہ کوئی اور چیز اہم نہیں ہے، پائیدار امن کےلیے غزہ پیس بورڈ اہم فورم ہے ، ہمارے پیس بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسراکوئی بورڈ موجود نہیں ، غزہ پیس بورڈ میں دنیا کے اہم ممالک شامل ہوئے ہیں، اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں، ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔

ایران کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بامعنی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار  رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہوگا، تقریباً 10 دنوں میں ایران کے بارے میں پتا چل جائے گا۔ ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے۔

ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پہلے اجلاس میں زیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ۔ اجلاس شروع ہونے سے  پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔