بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
Web Desk
20 December 2025
بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے گرد و نواح میں ڈرون اڑانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کے انتقال پر آج ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کر رکھا ہے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور سرکاری تقریبات محدود رکھی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش میں احتجاج بھی جاری رہا، مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کر دیا، مشتعل مظاہرین نے اخبارات کے دفاتر اور دیگرعمارتیں جلا دیں، شاہ باغ اور ہادی سکوائرمیں مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ہادی کے قتل میں ’’را‘‘ ملوث ہے، بنگلادیشی حکام نے بھارت سے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا، عثمان ہادی حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والی تحریک کے رہنما تھے۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
12 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا
12 October 2026