LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پی آئی اے کی پرواز فجیرہ میں میزائل حملے سے بال بال بچ گئی

Web Desk

17 March 2026

فجیرہ / کراچی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران فجیرہ ایئرپورٹ کے قریب میزائل حملہ ہوا جس کے دوران پی آئی اے کی پرواز محفوظ رہی، تاہم واپسی پر ایک اور طیارے کو فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 175 نے فجیرہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو اسی دوران قریبی نیول ہیڈ کوارٹر کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس دیکھنے میں آیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا جبکہ حفاظتی اقدامات کے باعث پروازوں کی واپسی میں عارضی تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں پی کے 173 اور پی کے 175 بحفاظت پاکستان پہنچ گئیں۔

ادھر فجیرہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 178 میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث طیارے کی بلندی کم کر کے 10 ہزار فٹ کر دی گئی اور اسے کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

ترجمان کے مطابق انجینئرز خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور پرواز کو جلد اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ ماہرین نے موجودہ صورتحال میں فضائی سفر کو حساس قرار دیا ہے۔