LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی بچت کی وفاقی تجاویز پر اتفاق کر لیا

Web Desk

9 March 2026

پشاور: خیبرپختون خوا حکومت نے وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے اتفاق کر لیا  ذرائع نے تصدیق کردی۔
وفاقی حکومت نے کورونا کے دوران استعمال کی جانے والی پالیسی کے بیشتر نکات صوبائی حکومت کو بھیجے تھے، جن میں مارکیٹوں کو محدود کرنے، ورکنگ ڈیز میں کمی، ورک فرام ہوم، دفاتر میں 50 فیصد عملے کو روٹیشن پالیسی پر کام کرنے اور تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کی تجاویز شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بحران سے متعلق تجاویز پر غور کرے گی۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ توانائی بچت ضروری ہے لیکن عوامی مفاد کو مدنظر رکھنا بہت اہم ہے۔
چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کو ڈیجیٹلی مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔