حکومت کا عوام پر نیا بوجھ ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی
Web Desk
28 February 2026
حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے یکم مارچ سے نئی قیمتوں کا اطلاق کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نئی قیمتیں آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آٹھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 258 روپے 17 پیسے میں دستیاب پیٹرول اب 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ڈیزل اب 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔
حکومتی فیصلے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026