LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس

آبنائے ہرمزکھلوانے کےلیے کوئی بھی فوجی کارروائی غیرحقیقت پسندانہ ہوگی، فرانسیسی صدر

Web Desk

2 April 2026

جنگ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کااہم بیان۔جنوبی کوریا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتیں۔ اس مسئلے کا حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

میکرون نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہ بنایا گیا تو صورتحال چند ماہ یا چند سال میں دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مجوزہ فوجی کارروائی کو بھی غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔ ان کے مطابق اس قسم کی کارروائی نہ صرف طویل وقت لے گی بلکہ اس میں شامل جہازوں اور افواج کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے پاس جدید وسائل، بیلسٹک میزائلز اور ساحلی دفاعی صلاحیت موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی فوجی آپریشن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔