LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا

Web Desk

18 October 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے طیبہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے پرتشدد حملے کا شکار بننے والے فرانسیسی میئر برنار بوڈو نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیل کی سخت گیر دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے آبادکاروں کی غنڈہ گردی اور تشدد کو دی جانے والی کھلی چھوٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (AFP) سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی فرانس کے قصبے اولوئے-ایمیری کے میئر برنار بوڈو نے بتایا کہ وہ خیرسگالی کے دورے پر طیبہ میں زیتون کی فصل کی کٹائی کے موقع پر موجود تھے جہاں ان پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبادکار اس طرح بلا خوف و خطر حملے کر رہے ہیں تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ ان کے اس رویے کو برداشت کر رہی ہے اور ان کی سرپرستی کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دورے کے دوران یورپی سفارت کاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ کے سفارت کاروں کی گاڑیوں پر نقاب پوش آبادکاروں نے شدید پتھراؤ کیا، جس سے بیلجیئم کے قونصل خانے کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نقاب پوشوں نے سفارتی گاڑی کو گھیر کر سوار افراد سے شناختی دستاویزات کا بھی مطالبہ کیا۔ مغربی کنارے میں جاری آبادکاروں کے ان حملوں نے عالمی برادری میں انسانی حقوق اور سلامتی کی صورت حال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت کا اس واقعے پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔