LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

لبنانی صدر کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی خلا روکنے کیلئے عالمی انتظام کا خیرمقدم

Web Desk

18 October 2026

فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے بیروت میں لبنانی صدر جوزف عون سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران جنوبی لبنان کی امن و امان کی صورتِ حال اور علاقائی تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لبنانی صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان میں کسی بھی قسم کے سکیورٹی خلا کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے انتظامی اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اقوامِ متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) کے مینڈیٹ میں توسیع کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

صدر جوزف عون نے زور دے کر کہا کہ جنوبی لبنان میں اقتدار یا سکیورٹی کا خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے اور اس مقصد کے لیے ایسا متبادل بین الاقوامی انتظام تشکیل دیا جائے جس سے لبنانی فوج کا اسرائیلی افواج سے براہِ راست تصادم نہ ہو۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے لبنانی خودمختاری اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کیا۔