LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

فرانسیسی کمانڈر نے بھی بھارتی ناکامی کی تصدیق کر دی، مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان فیصلہ کن برتری کا حامل

Web Desk

22 November 2025

امریکا کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاکستانی فضائی دفاع کے سامنے ناکام ثابت ہوئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق 6 اور 7 مئی کی یہ جھڑپ دنیا بھر کی عسکری قیادت کی توجہ کا مرکز بنی رہی، کیونکہ یہ جدید طیاروں، تربیت یافتہ پائلٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی حقیقی آزمائش تھی۔

فرانس کے شمال مغربی علاقے میں قائم نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لو ، جو 25 برس سے رافیل اڑانے کا تجربہ رکھتے ہیں ، نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ مسئلہ رافیل کی تکنیکی کمزوری نہیں تھا بلکہ بھارتی پائلٹس کی مہارت میں کمی تھی۔ انہوں نے واضح کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے نہایت منظم اور مؤثر انداز میں صورتحال کو ہینڈل کیا۔

انڈو پیسفک کانفرنس میں گفتگو کے دوران کیپٹن یوک لو نے بتایا کہ اس رات 140 سے زائد جنگی طیارے فضا میں موجود تھے، صورتحال انتہائی پیچیدہ تھی، لیکن پاکستان نے ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت بھارت سے کئی گنا بہتر ردعمل دیا۔ بھارتی مندوب نے اس بیان کو چینی پروپیگنڈا قرار دینے کی کوشش کی، مگر فرانسیسی کمانڈر نے اسے نظرانداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔

کمانڈر نے تصدیق کی کہ رافیل کا ریڈار سسٹم ناکام نہیں ہوا تھا بلکہ مسئلہ اسے آپریٹ کرنے والوں کی تربیت اور فیصلوں میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رافیل کسی بھی چینی طیارے کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن فیصلہ کن عنصر ہمیشہ پائلٹ کی مہارت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اب رافیل کے نیول ورژن میں دلچسپی رکھتا ہے جو ایئرکرافٹ کیریئر پر لینڈنگ کی صلاحیت اور جوہری ہتھیار لے جانے کی قابلیت رکھتا ہے، تاہم یہ صلاحیت فی الحال صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ جھڑپ عالمی عسکری تجزیے کے لیے اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں طیاروں، پائلٹس اور ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی حقیقی جنگی ماحول میں پرکھی گئی، جس کے نتائج مستقبل کی فضائی حکمتِ عملی پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔