فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
Web Desk
18 October 2026
فرانس بھر میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے، جن میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے، جبکہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 400 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
فرانس کے وزیرِ داخلہ لوراں نونیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کے مظاہروں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار افراد شریک ہوئے، جن میں اکیلے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں اکثریت بالغوں کی ہے جن کا طلبہ تحریک سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ان پرتشدد جھڑپوں اور ہنگاموں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 60 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ نے اس تمام تشدد کا ذمہ دار ‘انتہا پسند بائیں بازو’ کے عناصر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا تھا۔ پیرس، روآن، نانت، تولوز اور مارسی سمیت کئی شہروں میں دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ فرانس میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور صوبائی دفاتر، کاروباری مراکز اور بلدیاتی عمارتوں کو نقصان پہنچانے یا لوٹ مار میں ملوث تمام عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026