LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سبی جیل بھیجا جائے تاکہ انہیں جیل کی حقیقت کا اندازہ ہو,عابد شیر علی

Web Desk

18 December 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سبی جیل بھیجا جائے تاکہ انہیں جیل کی حقیقت کا اندازہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اٹک قلعہ یا سبی جیل میں رکھا جائے، جیسا کہ ماضی میں نواز شریف کو رکھا گیا، تو پھر جیل کا صحیح مطلب سمجھ آئے گا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رات کے اندھیرے میں احتجاج کرتے ہیں، جبکہ مجرموں کو دن کے وقت ملاقات کی اجازت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رات کے اندھیرے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اسے روکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اس دوران دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان نیازی کو عدالتی احکامات کے تحت ہفتے میں ایک بار ملاقات کی اجازت ہے اور ہر روز کسی قیدی سے ملاقات ممکن نہیں ہوتی۔

عابد شیر علی نے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی سخت ردعمل دیا اور کہا کہ بھارت میں خواتین کا نقاب اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں اور بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، جو قابلِ مذمت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ایسی جیل میں رکھا جائے جہاں انہیں قانون کے مطابق قید و بند کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑے، تاکہ قانون سب کے لیے برابر ہونے کا عملی ثبوت سامنے آئے۔