LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی بری

Web Desk

16 December 2025

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی کیخلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

پراسکیوشن 9 برس میں جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم کامران فاروقی کو بری کردیا۔ وکلا صفائی عابد زمان اور اسامہ علی گجر ایڈووکیٹس نے موقف دیا تھا کہ کامران فاروقی کو رینجرز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

کامران فاروقی کیخلاف بعد میں 2 مقدمات درج کر دیئے گئے۔ کامران فاروقی کیخلاف پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ کامران فاروقی کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ پراسیکیوشن کے مطابق 15 دسمبر 2016 کو رینجرز نے ملزم کامران فاروقی کو گرفتار کیا تھا۔

کامران فاروقی کو گارڈن سے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ چیکنگ کے دوران کامران فاروقی سے غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تھا۔ ملزم کامران فاروقی کے خلاف تھانہ نبی بخش میں 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔