راجن پور: سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج
Web Desk
2 July 2026
پنجاب اسمبلی کے سابق رکن (ایم پی اے) بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف پولیس نے ایک خاتون کی سنگین نوعیت کے الزامات پر مبنی درخواست پر باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سابق ایم پی اے کے خلاف یہ مقدمہ مہرین شوکت نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعیہ نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ سردار علی رضا دریشک نے ان کے ساتھ ماضی میں خفیہ طور پر شرعی نکاح کیا تھا۔
خاتون کا الزام ہے کہ اب سابق ایم پی اے اس شرعی شادی کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر رہے ہیں اور جب ان پر دباؤ ڈالا گیا تو انہوں نے خاتون کو سنگین نتائج بھگتنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس حکام کے مطابق، خاتون کے بیانات اور ابتدائی شواہد کی روشنی میں سابق قانون ساز کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روزگار کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ
2 July 2026
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026
نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
2 July 2026
سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
2 July 2026
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026