LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

امریکا: سابق خفیہ ادارے کے افسر کے گھر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں برآمد

Web Desk

28 May 2026

امریکا میں خفیہ ادارے کے ایک سابق سینئر افسر کے گھر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں، لاکھوں ڈالر نقد رقم اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہونے کے بعد بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق افسر ڈیوڈ رش پر عوامی فنڈز میں خرد برد اور سرکاری رقم ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ملزم اعلیٰ خفیہ سطح کی رسائی رکھتا تھا اور حساس مالی معاملات تک اس کی رسائی موجود تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حلف نامے کے مطابق ڈیوڈ رش نے گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر ملکی کرنسی اور دسیوں ملین ڈالر مالیت کے سونے کے حصول کے لیے بڑی رقوم کی درخواست کی۔ اس نے مبینہ طور پر حکام کو مؤقف اختیار کیا کہ رقم سرکاری اور دفتری اخراجات کے لیے درکار ہے۔

تحقیقات کے دوران حکام کو فنڈز کا صرف ایک حصہ دفتر کے قریب ایک گودام سے ملا جبکہ بعد ازاں وفاقی اہلکاروں نے اٹھارہ مئی کو ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق تلاشی کے دوران تقریباً 300 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 40ملین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی کرنسی میں تقریباً 20لاکھ ڈالر نقد رقم اور 35 قیمتی گھڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

حلف نامے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر سرکاری استعمال کے لیے مختص رقم اپنے ذاتی فائدے کے لیے گھر منتقل کی۔ ملزم کے وکیل نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔