سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک
Web Desk
27 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے، جس میں ملک کی اہم ترین سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کے علاوہ سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بڑی تعداد میں موجودہ و سابق سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ادارہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے
27 October 2026
وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے
27 October 2026
ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ
27 October 2026
کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار
27 October 2026
بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر
27 October 2026
ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان
27 October 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ
27 October 2026
امریکی صدر کا انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
27 October 2026