پنجاب میں انگریز دور کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل، ڈیجیٹل نظام نافذ
Web Desk
22 December 2025
پنجاب میں انگریز دور کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل نظام نافذ کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے تمام نظام کو کرپشن فری بنانے کے لیے انگریز دور کے بنائے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ماحول کے تحفظ کا ادارہ ای پی اے کاغذی کارروائی کے مکمل خاتمے کے ساتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید نظام کے ذریعے پورا سسٹم چلانے والا پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔
جدید نظام کے تحت ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا، جس سے سیکنڈز میں تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ اسی طرح ہر فیصلے کی پڑتال بھی ہو سکے گی، فیصلوں کی وجوہات، سفارشات، منظوری سمیت ہر چیز کا ڈیجیٹل ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا، ماحولیات سے متعلق تمام محکمے جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر حکم جاری کریں گے نہ کوئی منظوری دیں گے ۔
ڈیجیٹل نظام ’ای فوس‘ (e-FOAS) کے سوا حکم جاری کرنے، منظوری دینے یا کوئی انتظامی فیصلہ جاری کرنے والے محکمے کے افسر اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی، اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا
نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹ لائسنس کا اجرا بھی مکمل طور پر e-FOAS ڈیجیٹل نظام سے ہی ہوگا، پنجاب حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجرا صرف (e-FOAS) کے ذریعے ہوگا، اسی طرح ڈیجیٹل نظام سے ہٹ کر جاری ہونے والا کوئی حکم، تصدیق یا منظوری قانونی اور درست نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نظام نافذ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسانی مداخلت کا خاتمہ جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ہے۔ ہم ماحول کے تحفظ کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، عبد القیوم نیازی
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
کلینک میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل، فوٹیج سامنے آ گئی
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
29 July 2026
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
29 July 2026