LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں

Web Desk

10 July 2026

قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ملک میں ہاکی کی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی اور کھیل کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ پاکستان آنے والے کوچنگ سٹاف میں فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپنگ سپیشلسٹ باب ویلڈوف، جبکہ ٹیکنیکل کوچ اور سپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون شامل ہیں۔ اپنے دورے کے آغاز پر غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی انتظامیہ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں قومی ہاکی پروگرام کے مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ہاکی کی مجموعی ترقی، کھلاڑیوں کی جسمانی و ذہنی استعداد کار میں اضافے اور کھیل کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے طویل المدتی اور جامع پلان تیار کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔