پنجاب سمیت مغربی و بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
Web Desk
18 December 2025
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔
دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا اندیشہ بھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
2 October 2026
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
2 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
2 October 2026
فیئر فورڈ ایئر بیس سازش کی تحقیقات، 27 سالہ برطانوی ایرانی شہری گرفتار
2 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026