مختلف شہروں میں بارش، برفباری کی پیشگوئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
Web Desk
29 December 2025
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 2 جنوری تک بارش متوقع ہے۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے یکم جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بھی بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026