شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند، شہریوں کو دن کے وقت سفر کی ہدایت
Web Desk
13 December 2025
موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس، سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور انٹر چینج سے جڑانوالہ تک، ایم 4 پر گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کی شدت کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا ڈرائیور حضرات کو لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ دن کے اوقات یعنی صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کریں، فوگ لائٹس استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026