LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

میدانی علاقوں میں دھند، پہاڑوں میں یخ بستہ موسم، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی

Web Desk

8 January 2026

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے اور ٹریفک میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم متوقع ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، صوبے کے مختلف میدانی اضلاع میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی اضلاع بشمول سکھر، لاڑکانہ، دادو اور اطراف کے علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پشاور، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں دھند متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت کہرا پڑ سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہے گی اور کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، قلات میں منفی 7، زیارت میں منفی 9 اور ژوب میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سردی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بزرگوں، بچوں اور کمزور افراد کا خاص خیال رکھیں۔