LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

طالبان حکومت کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیں گے، ترجمان دفترخارجہ

Web Desk

27 February 2026

 

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےکہاہے کہ  آپریشن غضب للحق کے دوران افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کے جوابں دفاعی کارروائیاں کی گئیں۔جن کے دوران دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے یہ اقدامات اپنے دفاع کے حق کے تحت شہریوں اورخطے کے تحفظ کے لیے کیے، طالبان حکومت یاکسی دہشت گرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، دہشت گردی کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔پاکستان کی خیرسگالی کو غلط سمجھا گیا اور افغان سرزمین سے حملوں میں اضافہ ہوا، افغان حکومت سےمطالبہ کیا کہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں فوری روکی جائیں۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے دباؤ ڈالے۔