LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

کسی بھی دہشت گرداوراس کے سہولت کارکونہیں چھوڑیں گے، فیلڈمارشل عاصم منیر

Web Desk

4 February 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاکوئٹہ کا دورہ۔۔کہتےہیں  کہا کہ کوئی دہشت گرد یا اس کا سہولت کار قانون سے بالاتر نہیں، تمام عناصر سےبلاامتیاز قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی اور تشدد کو کسی بھی جواز کے تحت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو صوبے میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور داخلی سلامتی کے لیے جاری آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم عالمی سطح پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کی جانب سے حالیہ دہشت گرد حملوں، ان کے پسِ پردہ عوامل اور سیکیورٹی فورسز کے فوری اورموثر ردعمل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔،

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کا بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کا مذموم ایجنڈا ناکام بنا دیا گیا، اس موقع پر ریاستی رٹ مزید مضبوط بنانے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فیلڈمارشل نے پاک فوج، فرنٹیئر کور بلوچستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر امن و امان کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بعد میں  مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ فیلڈمارشل نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے، بہادری اور استقامت کو سراہتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے  کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔