LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن ایران سے کشیدگی، امریکا کے پٹرولیم ذخائر 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے کوئٹہ کے رہائشی کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، اہلخانہ میں خوشی کی لہر

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے مقرر، اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کر دیا

Web Desk

8 March 2026

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین  علامہ راغب نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم از کم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جو کے حساب سے 1100 روپے جبکہ کھجور کے حساب سے 1600 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے اور صاحب استطاعت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ رقم ادا کریں تاکہ زیادہ مستحق افراد کی مدد ممکن ہو سکے۔

ان کے مطابق کشمش کے حساب سے 3800 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جا سکتا ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے کم از کم 200 روپے بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے بنتا ہے جبکہ جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے 162000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع یعنی احتیاطاً دو کلوگرام جبکہ جو، کھجور اور منقیٰ کا نصاب ایک صاع یعنی تقریباً چار کلوگرام بنتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔