LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

خاتون اول نے شہید بینظیرآباد میں دل کے امراض کے ہسپتال کا افتتاح کردیا

Web Desk

20 December 2025

شہید بینظیرآباد :خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں دل کے امراض کے نئے ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیز، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نوابشاہ سے نئے مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور اب یہ جدید کارڈیک ایمرجنسی سروسز سے آراستہ ہے۔

نیا ہسپتال 55 بیڈز پر مشتمل ہے اور یہاں ابتدائی اینجیوپلاسٹی، بچوں کے دل کی مفت دیکھ بھال فراہم کی جائے گی۔ مستقبل میں اسٹروک انٹروینشن سروسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس آئی سی وی ڈی دنیا کا سب سے بڑا مفت کارڈیک ہیلتھ نیٹ ورک بن چکا ہے اور یہ ادارہ محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے زندگی کی امید بن چکا ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے قیام میں تعاون کرنے والے خیراتی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ حکومت عوامی صحت کے اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایس آئی سی وی ڈی شہید بینظیرآباد کو صوبے کے طبی ڈھانچے میں اہم اضافہ قرار دیا