LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی

گوجرانوالہ: گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، کروڑوں کے ٹرانسفارمر اور تار خاکستر

Web Desk

21 July 2026

گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد گرڈ سٹیشن کے ایم این ٹی (MNT) اور ریجنل سٹور میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث سٹور میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تیز ہواؤں کے باعث شعلے مسلسل پھیلتے رہے جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریسکیو 1122 کے 5 فائر ٹینڈرز نے رات گئے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد 4 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، جس وقت نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایم این ٹی سٹور میں آگ لگی، اس وقت گیپکو (GEPCO) کے ملازمین وہاں کام کر رہے تھے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا اور علاقے میں سکیورٹی و حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ہونے والے کل مالی نقصان کا حتمی تخمینہ فی الحال نہیں لگایا جا سکا، تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے مکمل اور شفاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔