LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا پاکستان اور روس کے درمیان عالمی سلامتی، اسلحہ کنٹرول اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے اسرائیل بھی عارضی جنگ بندی پر آمادہ، ایران پر بمباری روکنے کا اعلان امریکی صدر کا 2 ہفتے کیلئے ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی کا اعلان صدر ٹرمپ شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں ، جلد ردعمل متوقع: وائٹ ہاؤس وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ڈیڈلائن 2 ہفتے بڑھانے کی اپیل امریکا اور ایران میں ثالثی کے ذریعے مذاکرات جاری، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز وائٹ ہاؤس کی ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کی تردید ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرت ختم کردیے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ سیکیورٹی کونسل، روس اورچین نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی قراردادویٹو کردی سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدکویقین دہانی، سعودیہ میں ایرانی حملے کی مذمت

فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرادی

Web Desk

31 December 2025

فنگر پرنٹس کی تصدیق میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر نادرا نے ایک اہم اور جدید سہولت متعارف کرا دی ہے۔ نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی نظام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بزرگ شہریوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کو بڑی آسانی ملے گی۔

نادرا ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر متعدد اصلاحاتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترمیم کر کے بائیومیٹرک کی تعریف کو وسیع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 20 جنوری سے ملک بھر کے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع ہو جائے گا، جسے شہری ضرورت کے وقت معمولی فیس کے عوض حاصل کر سکیں گے۔

فنگر پرنٹس کی تصدیق ناکام ہونے کی صورت میں شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز سے رجوع کریں گے، جہاں چہرے کی شناخت کی تکمیل کے بعد نادرا ایک خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ اس سرٹیفکیٹ پر شہری کی تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ درج ہوگا، جبکہ یہ سرٹیفکیٹ 7 دن تک قابلِ استعمال ہوگا۔

نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ اس نظام کے مکمل نفاذ کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست بھی کر دی گئی ہے۔ 20 جنوری کے بعد اگر کسی ادارے میں اس سہولت کی عدم دستیابی پر شکایت سامنے آئی تو متعلقہ محکمے کو شکایت درج کروائی جا سکے گی۔

مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی مکمل طور پر دستیاب ہو جائے گی۔