اولین ترجیح پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی ہے،پاکستان میں سپلائی مستحکم ہے، وزیرخزانہ
Web Desk
9 March 2026
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ نے مزید کہاکہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں سپلائی مستحکم ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں پٹرولیم کے ذخائر اطمینان بخش سطح پر موجود ہیں۔ حکومت عالمی توانائی منڈی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، سپلائی چین اور لاجسٹکس انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اور بتاگیاکہ آئندہ ہفتوں میں ایندھن کی مسلسل فراہمی کیلئے اضافی کارگو اور درآمدی انتظامات مکمل ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہواہے۔ حکومت عالمی توانائی منڈی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
اجلاس میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم کی قیمتوں اور ذخائر کا جائزہ لیاگیا۔اس کے علاوہ ریفائنری آپریشنز اور سمندری ترسیل کے انتظامات پر بھی غورکیاگیا۔
اس کے علاوہ ایندھن کی بچت اور توانائی کے مؤثر استعمال سے درآمدی دباؤ کم کرنے کی تجاویز پربھی غورکیاگیا۔کمیٹی نے ایندھن کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبوں کے ساتھ رابطے اور پٹرول پمپس پر نگرانی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026