پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے باعث ناگزیردباؤپیداہوگا، وزیرخزانہ
Web Desk
5 March 2026
پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ناگزیر دباؤ پیدا ہوگا، حکومت اس صورتحال کو ایک منظم حکمرانی کے نظام کے تحت سنبھال رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کےلیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال۔ کہا ملک میں پٹرولیم کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانا حکومت کا اہم مقصد ہے، تمام پالیسی اور انتظامی فیصلوں میں دستیابی کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مارکیٹ استحکام کیلئے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ردعمل دے گی۔
اجلاس میں توانائی شعبے میں پیش رفت اور قومی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔۔کمیٹی نے علاقائی اور عالمی توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی پوزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اراکین کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔ اجلاس میں عالمی آئل مارکیٹ، شپنگ اخراجات اور سپلائی روٹس پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ عالمی سپلائی چین اور بحری راستوں کوخطرات اور لاگت کے دباؤ کا سامنا ہے۔۔جس کے باعث صورتحال غیر یقینی اور تیزی سے تبدیل ہونے والی ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ایل این جی اور ایل پی جی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کوعالمی آئل مارکیٹ کی صورتحال پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے مختلف سپلائی اور قیمتوں کے ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیاتاکہ مختلف حالات میں بھی ملکی توانائی کی فراہمی کو مستحکم رکھا جا سکے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ جنگی حالات کے باعث “وار پریمیم” اور کارگو کیلئے مقابلہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کمیٹی کو دوست ممالک اور شراکت دار سپلائرز کے ساتھ رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔۔کمیٹی کے ارکان کاموقف تھاکہ اگر تعطل طویل ہو جائے تو طلب کے بہتر انتظام کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں جبکہ ترجیحی شعبوں کا تحفظ اور مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026