وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا آڈیٹر جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ،سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح
Web Desk
17 December 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینٹر فار گورنمنٹ ڈیٹا اینالیٹکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام شفافیت، بہتر حکمرانی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اعلامیے کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل نے آڈٹ کے عمل میں مقدار کے بجائے معیار پر زور دیا اور کہا کہ جدید ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ادارہ جاتی اور منصوبہ جاتی آڈٹ رپورٹنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس عمر علی خان نے وزیرِ خزانہ کو مالیاتی اصلاحات پر بریفنگ دی، جس میں کیش لیس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں، راست سسٹم اور آن لائن بلنگ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے اختتام پر وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آڈیٹر جنرل آفس کے احاطے میں پودا بھی لگایا، جسے ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک علامتی اقدام قرار دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026