LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکی کنٹرول میں دینے کی کوششوں سے لاعلم ہیں: کریملن روسی ڈیزل کی امریکا کو پہلی کھیپ 2 سے 3 ہفتوں میں بھیجی جا سکتی ہے، الیگزینڈر نوواک حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف

وزیرِ خزانہ کی تھائی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

Web Desk

16 October 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خزانہ ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس (Ekniti Nitithanprapas) سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سیاحت، ثقافتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری رسمی اعلامیے کے مطابق، یہ ملاقات ورلڈ بینک گروپ (World Bank Group) اور عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ گفتگو میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور دوطرفہ دوروں کی بحالی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی، جس کے تحت دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر رابطوں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کو خطے میں پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (ASEAN) کے ساتھ تجارتی و سیاحتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔