LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

Web Desk

17 December 2025

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کیلئے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ فیفا کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں چیمپئن ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملے تھے۔ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز، تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

فیفا کے مطابق پانچویں سے آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے، جبکہ نویں سے سولہویں پوزیشن کی ٹیموں کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرز فی ٹیم دیے جائیں گے۔ سترہویں سے بتیسویں پوزیشن تک آنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرز جبکہ تینتیسویں سے اڑتالیسویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔