LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قومی علماء کانفرنس سے خطاب، ریاست اور سلامتی پر واضح مؤقف

Web Desk

21 December 2025

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 10 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے اہم خطاب کیا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل نے دہشتگردی، قومی سلامتی، عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم کی اہمیت پر مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور اشعار کے حوالوں سے پاکستان کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کیا اور کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان میں گہری مماثلت ہے، دونوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر رمضان المبارک میں ہوا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو محافظینِ حرمین کا شرف عطا کیا، آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد کو محسوس کیا گیا، جبکہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔
انہوں نے افغان طالبان کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کی بڑی تعداد افغانستان سے آ رہی ہے، اور افغانستان کو پاکستان اور فتنہ الخوارج میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ جن قوموں نے علم اور قلم کی طاقت کو ترک کیا، وہ زوال کا شکار ہو گئیں۔