LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ

فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

Web Desk

13 March 2026

اسلام آباد میں دفاعی و سفارتی حلقے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے حالیہ ملاقات کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا روایتی باضابطہ (Ceremonial) لباس کے بجائے جنگی لباس (Combat Dress) زیب تن کرنا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، بیرون ملک دوروں پر عسکری قیادت عموماً رسمی لباس پہنتی ہے، تاہم سعودی عرب جیسے اہم تزویراتی شراکت دار کے ساتھ ملاقات میں جنگی لباس کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی تعلقات اور مکمل یکجہتی کا واضح پیغام ہے۔ یہ اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور موجودہ دفاعی معاہدوں کے تحت کسی بھی چیلنج کی صورت میں اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ کھڑا رہے گا۔